پی سی بی الیون اور سری لنکن ٹیسٹ سکواڈ آج آمنے سامنے
گزشتہ روز روز قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد کلب میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارا میچ کے اختتام پر پیٹرنز سکواڈ سے مزید دو بہترین فاسٹ باؤلرز کا انتخاب کر کے انہیں باضابطہ طور پر قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا جائیگا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے سلسلے میں پی سی بی پیٹرنز الیون اور مہمان سری لنکن ٹیسٹ سکواڈ کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ آج سے اسلام آباد کلب گراؤنڈ میں شروع ہو رہا ہے ، جس کی تیاریوں کے سلسلے میں میچ سے ایک روز قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد کلب میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرنز سکواڈ کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد جونیئر نے کہا کہ یہ پریکٹس میچ ٹیسٹ سیریز میں شامل کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے ایک بہترین موقع ہے اور چونکہ سکواڈ کے تمام کھلاڑی حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر آرہے ہیں، اس لیے دونوں ٹیموں کے درمیان ایک عمدہ اور سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ جبکہ پیٹرنز الیون کے کپتان سعد بیگ نے کپتانی ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور چونکہ ریڈ بال کرکٹ میں کھلاڑیوں کے پاس کافی وقت ہوتا ہے ، اس لیے انہیں حالات کے مطابق خود کو جلد ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ اس پریکٹس میچ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سات اہم کھلاڑی پیٹرنز سکواڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ اس میچ کے اختتام پر پیٹرنز سکواڈ سے مزید دو بہترین فاسٹ باؤلرز کا انتخاب کر کے انہیں باضابطہ طور پر پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments