پریکٹس میچ ،سری لنکا کو 193رنز کی مجموعی برتری حاصل

پریکٹس میچ ،سری لنکا کو 193رنز کی مجموعی برتری حاصل

پریکٹس میچ ،سری لنکا کو 193رنز کی مجموعی برتری حاصل پیٹرنز الیون کی اننگز ڈکلیئر،سری لنکا کے دوسری اننگز میں 6وکٹوں پر121رنز

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی پیٹرنز الیون اور سری لنکا کے تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لئے اور اسے 193 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے ، ملان رتنائیکے 27 اور کیسارا نوونتھا بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں ۔ پی سی بی پیٹرنز الیون کی جانب سے شعیب اختر جونیئر نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔پی سی بی پیٹرنز الیون نے دوسرے دن کھیل کا آغاز 43 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کیا اور 151 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر اپنی اننگز ڈکلیئر کر دی، جس میں اذان اویس کے شاندار 50، طیب عارف کے 30 اور محمد طٰحہ کے 29 رنز شامل تھے ۔ واضح رہے کہ مہمان ٹیم سری لنکا نے تین روز ہ پریکٹس میچ میں اپنی پہلی اننگز 223 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...