جونیئر ورلڈ ٹینس،بوائز ڈبل کیٹیگری میں پاکستان کا گولڈ میڈل یقینی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں بوائز ڈبلز کیٹیگر ی میں پاکستان کا گولڈ میڈل یقینی ہوگیا۔
سیمی فائنل مقابلوں میں احتشام ہمایوں اور حمزہ رومن نے چین کے آؤلون ما اور ہاؤکسوان شو کو جبکہ حذیق عاصم اور حسن عثمانی نے سری لنکا کے آہل خلیل اور پاکستان کے عامر مزاری کی جوڑی کو ہرا کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ۔ گرلز ڈبلز کے سیمی فائنل میں چین کی میمی ہو اور ایجیا وانگ نے تھائی لینڈ کی ٹیم کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments