نئی دہلی میں فضائی آلودگی، بھارت اورسری لنکا کا ون ڈے میچ وشاکھا پٹنم منتقل کرنا پڑ گیا

نئی دہلی میں فضائی آلودگی، بھارت  اورسری لنکا کا ون ڈے میچ  وشاکھا پٹنم منتقل کرنا پڑ گیا

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث بھارت کرکٹ بورڈ کو بھارت اور سری لنکا کا ون ڈے میچ منتقل کرنا پڑ گیا۔

سیریز کا پہلا ون ڈے میچ اب دہلی کی بجائے وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے 13 دسمبر کو شیڈولڈ ہے ، دہلی میں ممکنہ خراب موسم کے خدشات کے پیش نظر میچ کا مقام تبدیل کیا گیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے مطابق دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے وینیو تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...