مائیکل ہسی ایشز سیریزاور ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا کے کنسلٹنٹ کوچ مقرر
سڈنی (سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے آئندہ اہم بین الاقوامی مقابلوں سے قبل اپنی بیٹنگ لائن کو مضبوط بنانے کیلئے سابق مایہ ناز بلے باز مائیکل ہسی کو کنسلٹنٹ کوچ مقرر کردیا ۔
مائیکل ہسی کی خدمات آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز سے حاصل کی جائیں گی۔ اس کے بعد وہ آسٹریلیا کی آئندہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور 2027 میں انگلینڈ میں ہونے والی ایشز سیریز کی تیاریوں میں بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔ان کی ذمہ داریوں میں 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ اور 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس کیلئے کرکٹ ٹیم کی تیاریوں میں معاونت بھی شامل ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments