آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں  انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

پرتھ(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔

پرتھ میں کھیلے گئے مقابلے میں انگلش ٹیم صرف 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے 21 سالہ فاسٹ بولر مہلی بیئرڈمین نے اپنے ون ڈے ڈیبیو کو یادگار بناتے ہوئے 24 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے محض 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کو 23.3 اوورز میں ہی کامیابی دلا دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...