پولو ورلڈکپ زون ای کوالیفائرز،پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے پولو ورلڈکپ زون ای کوالیفائرز میں بھارت کو شکست دے دی۔
نائیجیریا میں جاری 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان سمیت ایران، بھارت اور میزبان نائیجیریا کی ٹیمیں شریک ہیں۔پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے برتری ثابت کی اور چار کے مقابلے میں سات گول سے فتح حاصل کرلی۔یہ قومی ٹیم کی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے ، پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ آج نائجیریا کے خلاف کھیلے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments