ہیری بروک کا گیند سے زخمی ننھے آسٹریلوی مداح کو بیٹنگ گلوز کا تحفہ

ہیری بروک کا گیند سے زخمی ننھے  آسٹریلوی مداح کو بیٹنگ گلوز کا تحفہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلش کرکٹر ہیری بروک نے کھیل کے میدان میں بہترین کارکردگی کیساتھ انسانیت اور رحم دلی کے بہترین جذبے کا بھی مظاہرہ کردیا۔

میلبرن میں کھیلے جارہے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں دو اور تین رنز پر مواقع ملنے کے بعد ہیری بروک نے نے صرف 20 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی اور 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 65 رنز بنائے ۔اس دوران بروک نے ایک چھکا لگایا تو گیند سٹینڈز میں موجود ننھے آسٹریلوی مداح کو جا لگی جس کے بعد انگلش بیٹر نے اس کی دلجوئی کیلئے اپنے بیٹنگ گلوز اسے تحفے میں دیدیئے ۔ہیری بروک کے اس اقدام کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...