معاہدہ میں 2سال کی توسیع، ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرار

معاہدہ میں 2سال کی توسیع، ٹم پین  ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے سیزن 12 کے لئے بھی سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو کوچ برقرار رکھا ہے۔

ٹم پین سیزن 11 میں بھی ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔فرنچائز ترجمان گوہر شاہ کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز نے ٹم پین کے ساتھ مزید دو سال کا معاہدہ کرلیا،ٹم پین کی تقرری ڈائریکٹر کرکٹ یاسر عرفات کا پہلا فیصلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹم پین مزید دو سال ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...