ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ، انگلینڈ 7 سال بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا
روم (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ نے فیصلہ کن ڈبلز مقابلے میں تھرڈ سیڈ جرمنی کو شکست دے کر 2019 کے بعد پہلی مرتبہ ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
اٹلی کے شہر بولونیا میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ کی جوڑی ہنری پیٹن اور نیل سکوپسکی نے جرمنی کی جوڑی کیون کراوئٹز اور ٹم پیوٹز کو 6-2 اور 7-6 سے زیر کر کے اپنی ٹیم کو 2-1 سے فتح دلائی۔ پہلے سنگلز میچ میں انگلینڈ کے کیمرون نوری نے جرمنی کے جین لینارڈ سٹرف کو ہرایا تھا،دوسرے سنگلز میں جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے انگلینڈ کے آرتھر فیری کو شکست دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments