ڈومیسٹک کرکٹ کھلاڑیوں کی اصل نرسری ہے :عامر جمال

ڈومیسٹک کرکٹ کھلاڑیوں کی اصل نرسری ہے :عامر جمال

دبا ؤکی صورتحال میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں پر اعتماد کرتاہوں :آل راؤنڈر

لاہور (نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے کہاہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اپنا اچھا ردھم برقرار رکھ سکتا ہے ۔ ڈومیسٹک کرکٹ دراصل کھلاڑیوں کی نرسری ہے ، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے اور انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے تیاری کرتے ہیں۔انہوں نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑی اپنا ہوم ورک کرتا ہے اور وہاں حاصل ہونے والے تجربے کی بنیاد پر قومی ٹیم میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتا ہے ۔ عامر جمال کا کہنا تھا کہ جب بھی میچ کے دوران دبا ؤکی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو وہ اپنی مہارت اور صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...