مشفق الرحمن کا ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
14فروری سے انگلینڈ کیخلاف ڈھاکہ میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم فروری 2027 میں ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے ،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ڈھاکہ میں 14 فروری سے شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ مشفق الرحیم کے بین الاقوامی کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔بی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں تمیم اقبال نے بتایا کہ مشفق الرحیم نے رواں ماہ کے آغاز میں انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا اور میڈیا و عوام تک یہ خبر پہنچانے کی درخواست کی تھی۔تمیم اقبال کے مطابق انہوں نے مشفق الرحیم کو خود پریس کانفرنس کرکے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا مشورہ دیا اور فیس بک پر پوسٹ کرنے سے بھی منع کیا تاہم وہ انہیں اس بات پر آمادہ نہ کر سکے ۔واضح رہے کہ مشفق الرحیم پہلے ہی ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments