انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ:ملائیشیا کے یواخیم چوہ فاتح ،یی شیان سیو رنراپ
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ ملائیشیا کے یواخیم چوہ نے جیت لی۔
انہوں نے اسلام آباد میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میچ میں ہم وطن یی شیان سیو کو3-0سے شکست دی۔یواخیم چوہ نے 36 منٹ میں فائنل اپنے نام کیا اور یی شیان سیو کو 11-3، 11-4 اور 11-8 سے ہرایا۔ اختتامی تقریب میں ایئر مارشل محمد سرفراز، ایئر مارشل کاظم حماد، ایئر وائس مارشل سہیل اکبر اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر ڈاکٹر ریاض خان نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments