زیر زمین گہرے غار میں 10راتیں گزارنے کا ریکارڈ

زیر زمین گہرے غار میں 10راتیں گزارنے کا ریکارڈ

زمین پر جہاں اونچے اونچے پہاڑ واقع ہیں ،وہیں زمین کے نیچے بھی کافی گہرائی میں غاریں موجود ہیں جن میں انسان بہت کم ہی پہنچا ہے ، تاہم اب مختلف ممالک کے مہم جوؤں نے زیر زمین واقع ایک گہرے غار کی سیر کر ہی ڈالی۔

برطانوی شخص کرس جیول کی سربراہی میں40 مہم جوؤں کا ایک گروپ میکسیکو میں زیر زمین واقع سیسٹیما ہیویٹلا غاروں کے سلسلے میں ایک میل اندر تک چلا گیا۔ ان غاروں میں داخل ہونے کے 17راستے ہیں۔گروپ میں شامل افراد تیراکی، کلائمبنگ اور ڈائیونگ وغیرہ میں مہارت رکھتے ہیں۔یہ مہم 7ہفتے تک جاری رہی اور مہم جوؤں نے ایک میل نیچے تک پہنچ کر غاروں کا جائزہ لیا جبکہ 10راتیں ایک غار میں گزار کر ریکارڈ قائم کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں