انسان کے قدیم دوست گھوڑے کے متعلق دلچسپ معلومات

انسان کے قدیم دوست گھوڑے  کے متعلق دلچسپ معلومات

گھوڑے کو انسان کا قدیم ترین دوست کہا جاتا ہے ۔گھوڑے ایک دوسرے سے مختلف طریقوں سے بات کرتے ہیں،ان کی یادداشت بہت تیز ہوتی ہے ۔وہ دونوں حالتوں یعنی کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر سو سکتے ہیں،

لاہور(نیٹ نیوز) پورے دن میں گھوڑے صرف 15 منٹ ہی سو پاتے ہیں،زیادہ کام کرنے کے باوجود وہ صرف دو گھنٹے ہی سوتے ہیں۔گھوڑوں کی سننے ، سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیتبہت زیادہ ہوتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق گھوڑے عام طور پر 44 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتے ہیں لیکن آج تک ریکارڈ کی گئی گھوڑے کی سب سے تیز رفتار 88 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ گھوڑے کو ہر روز 45 لٹرصاف پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں