اصلی پھولوں سے بنی موبائل فون کیسنگ ……
امریکہ سمیت کئی ممالک میں بہار کی آمد پر اصل پھولوں والے موبائل فون کیس تیار کئے گئے ہیں جو تیزی سے فروخت ہورہے ہیں
لندن(نیٹ نیوز)امریکہ سمیت کئی ممالک میں بہار کی آمد پر اصل پھولوں والے موبائل فون کیس تیار کئے گئے ہیں جو تیزی سے فروخت ہورہے ہیں۔پھولدار کیسنگ کے لیے رنگارنگ پھول ہاتھوں سے جمع کیے جاتے ہیں اور انہیں خشک کیا جاتا ہے جب کہ اس دوران خیال رکھا جاتا ہے کو دو پھول ایک جیسے نہ لگیں اور اس کے بعد انہیں کیسنگ کی دو تہوں کے درمیان اس طرح لگایا جاتا ہے کہ وہ پھسلتے نظر نہیں آتے ۔کیسنگ تیار کرنے کے لیے سوکھے ہوئے رنگا رنگ پھولوں کو دباکر کیسنگ میں بھرنا سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے تاکہ وہ بکھر کر ٹوٹ نہ جائیں۔ ان میں سے بعض پھولوں کو خوبصورت درختوں کا روپ دیا گیا ہے اور وہ چھوٹے پھولدار درخت کی مانند دکھائی دیتے ہیں۔پھولدار کیسنگ کی قیمت 5 سے 25 ڈالر کے درمیان ہے جب کہ اس کا انحصار پھولوں کی تعداد اور کیسنگ پر ہوتا ہے ۔