گھوڑے انسانوں کے تاثرات سمجھتے ہیں:تحقیق

گھوڑے انسانوں کے  تاثرات سمجھتے ہیں:تحقیق

گھوڑوں اور انسانوں کا ساتھ بہت پرانا ہے ،اصل میں گھوڑے بھی انسانوں سے بہت مانوس ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ ہی رہنا پسند کرتے ہیں۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)گھوڑوں اور انسانوں کا ساتھ بہت پرانا ہے ،اصل میں گھوڑے بھی انسانوں سے بہت مانوس ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ ہی رہنا پسند کرتے ہیں۔کوب یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھوڑے اپنی مشکل اور تکلیف سے انسانوں کو آگاہ کرنے کے لئے بصری اور ٹیکٹیکل سگنل استعمال کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق انسانوں اور گھوڑوں کا ساتھ 6000 سال پرانا ہے ۔گھوڑے بھوکے ہونے پر اپنے مالک کو ڈھونڈتے ہیں اور ان سے اپنا چہرہ مس کر کے انہیں اپنے بھوکے ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ گھوڑوں کی انسانوں کے تاثرات کو سمجھنے کی صلاحیت انہیں دوسرے جانوروں سے ممتاز کرتی ہے اور یہ دونوں کے ایک دوسرے کے بہت پرانے ساتھ کی وجہ سے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں