کبھی کبھار رونا بھی صحت کیلئے مفید ہے ……
صرف لافٹر تھراپی ہی صحت پر اچھے اثرات نہیں ڈالتی،کبھی کبھی رونا بھی صحت کیلئے مفید ثابت ہوتا ہے ۔
ایمسٹرڈیم(نیٹ نیوز)صرف لافٹر تھراپی ہی صحت پر اچھے اثرات نہیں ڈالتی،کبھی کبھی رونا بھی صحت کیلئے مفید ثابت ہوتا ہے ۔ اگر آپ ذہنی دباؤ کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو بس اس کیلئے بہانے ہونگے تھوڑے سے آنسو، جی ہاں ہالینڈ میں ہونیوالی نئی تحقیق کے مطابق آنسو بہانے سے انسان کے اندر کا سارا غبارختم ہوجاتا ہے جس کے بعد انسان کے جذبات میں خوشگوار تبدیلی آتی ہے جس کا انسان کے موڈ کے ساتھ ساتھ صحت پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے ۔