سرجری کے بغیر ناک کی بناوٹ میں تبدیلی کا طریقہ مقبول

سرجری کے بغیر ناک کی بناوٹ میں تبدیلی کا طریقہ مقبول

چہرے کی بناوٹ اور نین نقش کو تبدیل کرنے کیلئے پلاسٹک سرجری بہت فروغ پاچکی ہے لیکن اب ایک قدرے آسان طریقہ مقبولیت پارہا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)چہرے کی بناوٹ اور نین نقش کو تبدیل کرنے کیلئے پلاسٹک سرجری بہت فروغ پاچکی ہے لیکن اب ایک قدرے آسان طریقہ مقبولیت پارہا ہے ، خصوصاً چین میں سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز کی بھرمار ہوچکی ہے جس میں خواتین ’’مائیکروکرسٹلائن ویکس‘‘ نامی میٹریل کے ذریعے اپنے ناک کی شکل تبدیل کرتی ہیں۔ چہرے کی دلکشی میں اضافے کیلئے ماسک جیسے میٹریل سے ناک کی بناوٹ میں تبدیلی کی جاتی ہے جس کے بعد خاتون بالکل ہی مختلف روپ اختیار کر لیتی ہے ۔ دوسری جانب ماہرین نے جلد کی حفاظت کیلئے ایسے مصنوعی طریقوں سے گریز کا مشورہ دیا ہے ۔لڑکیاں موٹے ناک کو پتلا کرنے کے لئے ویکس جیسے میٹریل کو چہرے پر ایسے چسپاں کرتی ہیں کہ ان کا ناک سکڑ کر باریک ہو جاتا ہے جبکہ تقریب میں شرکت کے بعد گھر آکر اسے اتار کر دوبارہ چہرے کو نارمل حالت میں لے آتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں