سیب دل کے امراض اور کینسر سے بچا ؤ کیلئے بے حد مفید

سیب دل کے امراض اور کینسر سے بچا ؤ کیلئے بے حد مفید

ایسا کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانا ڈاکٹروں سے ہمیشہ دور رکھ سکتا ہے اور اب ایک نئی تحقیق میں اس محاورے کو درست قرار دیا گیا ہے

سڈنی (نیٹ نیوز)ایسا کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانا ڈاکٹروں سے ہمیشہ دور رکھ سکتا ہے اور اب ایک نئی تحقیق میں اس محاورے کو درست قرار دیا گیا ہے۔ درحقیقت اس پھل کو روزانہ کھانا کینسر اور امراض قلب سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے ،یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ایڈتھ کوان یونیورسٹی کی تحقیق میں 23سال تک 53ہزار افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا اور نتیجہ نکالا گیا کہ سیب میں پایا جانیوالا جز فلیونوئیڈز روزانہ کم از کم 500ملی گرام جسم میں جانے سے کینسر یا امراض قلب سے بچاجاسکتاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں