ہاتھوں سے معذور خاتون منہ سے کینوس پر رنگ بکھیرنے لگی
کولمبیا کی ہاتھوں سے معذور ایک خاتون نے اپنی کمزوری کو روگ بنانے کے بجائے منہ سے پینٹنگز بناکر خود کومنوالیا۔
بگوٹا(نیٹ نیوز) کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا سے تعلق رکھنے والی خاتون زولے سانگیونو اپنے منہ اور بازو سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں ماہر ہے اور منہ میں برش پکڑ کر خوبصورت تصاویر بنا لیتی ہے ۔زولے پیدائشی طور پر ہاتھوں سے معذور ہے اور اب تک کئی دیدہ زیب فن پارے تیار کر چکی ہے ۔اس کی پینٹنگز بناتے ہوئے کئی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جسے دیکھنے والے اس بہادر خاتون کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پاتے ۔