جلنے کے زخموں پر براہِ راست ‘مصنوعی جلد چھاپنے’ والا آلہ
جلد کے جھلسنے سے گہرے زخم آتے ہیں جو بہت مشکل سے مندمل ہوتے ہیں، اب ایک ایسا پرنٹر نما آلہ تیار کیا گیا ہے
ٹورنٹو(نیٹ نیوز) جو براہِ راست مصنوعی جلد کو زخموں پر چھاپتا ہے ۔ امید افزا بات یہ ہے کہ اس کی دوسری بار جانوروں پر کامیاب آزمائش کی گئی ہے ۔سال 2018 میں کینیڈا کے ماہرین نے مصنوعی جلد چھاپنے والا دستی آلہ پیش کیا تھا ۔ گزشتہ ہفتے اسی ٹیم نے مصنوعی جلد کی جانوروں پر آزمائش کی اور اس کے نتائج بہت حوصلہ افزا رہے ہیں۔ سائنسدانوں نے اس کی تفصیل ‘بائیو فیبریکیشن’ نامی جرنل میں شائع کرائی جس میں کہا گیا کہ اس کامیابی کے بعد یہ آلہ انسانی علاج کے مزید ایک قدم آگے بڑھا ہے ۔ کینیڈا میں یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے ماہرین کا تیارکردہ یہ نظام ایک طرح کی بایوانک کو مصنوعی جلد کی کترنوں کی صورت میں زخم پر چپکاتا جاتاہے ۔ اس بایوانک میں زخم بھرنے والے پروٹین اور میزنکیمل سٹرومل خلیات شامل ہیں جو جسمانی امنیاتی نظام کو تیز کرکے نئے خلیات کی تیاری میں مدد کرتے ہیں۔