سورج کے قطبین پر تحقیق کے لیے خلائی کھوجی روانہ

سورج کے قطبین پر تحقیق کے لیے خلائی کھوجی روانہ

یورپی خلائی ایجنسی اور ناسا نے سورج کے قطبین کا مطالعہ کرنے کیلئے اپنا مشترکہ خلائی مشن ‘سولر آربٹر’ روانہ کردیا ہے

لاہور(نیٹ نیوز) ۔ خلا میں چھوڑا جانے والا یہ مشن اگلے دو سال میں سورج سے خاصا قریب پہنچ جائے گا اور پھر سورج کے قطبین (شمالی اور جنوبی قطب) کے مشاہدات کا آغاز کردے گا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا خلائی مشن ہے جسے سورج کے قطبین کا قریب سے مشاہدہ کرنے کیلئے روانہ کیا گیا ہے ۔ جسامت کے اعتبار سے یہ ایک منی بس جتنا ہے جس میں شمسی شعلوں، پلازما پر مشتمل شمسی کرہ ہوائی، سورج کے مقناطیسی میدان اور اسی طرح دوسری کئی چیزوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے کیلئے دس مختلف قسم کے آلات نصب کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سورج کے قطبین ہر 11 سال میں پلٹ جاتے ہیں جس کے بعد شمسی سرگرمی کے نئے چکر کا آغاز ہوتا ہے اس کے ذریعے ہم نہ صرف سورج، بلکہ زمین کے دوسرے کئی دوسرے رازوں سے بھی پردہ اٹھا سکیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں