اٹلی پر فرانس کے قبضے کیخلاف جدوجہد کی یادمیں مالٹوں کی جنگ
اٹلی کے شہر ایوریا میں مالٹوں کی جنگ چھڑ گئی جس میں دنیا بھرسے ہر رنگ ونسل کا فرد شریک ہے
روم (نیٹ نیوز) ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مالٹوں کی جنگ کا اہتمام اٹلی پر فرانس کے قبضے کے دوران ہونیوالی جدوجہد کی یاد میں کیا جاتا ہے اور ہرسال فروری میں سڑکوں پر موجود لوگ اور بگھیوں میں سوار فوجی لباس پہنے افراد کے درمیان مالٹے مارنے کا مقابلہ ہوتاہے ۔واضح رہے کہ مالٹوں کی جنگ کیلئے پانچ لاکھ سے زائد مالٹے ٹرکوں میں بھر کر لائے جاتے ہیں اورمقامی لوگوں کیساتھ اس لڑائی میں حصہ لینے کیلئے دنیا بھر سے لوگ اٹلی کا رخ کرتے ہیں ۔