گیم کھیلنے والوں کی دماغی لہروں سے جنگجو روبوٹس کی تربیت
امریکی دفاعی تحقیقی ادارے ’’ڈارپا‘‘ نے ویڈیو گیم کھیلنے والوں کی دماغی لہروں سے جنگجو روبوٹس کو تربیت دینے کے منفرد منصوبے پر کام شروع کر دیا ،
نیویارک(نیٹ نیوز) جس کیلئے یونیورسٹی آف بفیلو نیویارک میں کمپیوٹر اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین کو 3 لاکھ ڈالر سے زیادہ کے فنڈز بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔ منصوبے کے تحت کمپیوٹر گیمز کے 25 کھلاڑی بھرتی کئے جائیں گے اوران کے سر پر سنسر والی ٹوپیا ں پہناکر دماغوں میں ہونیوالی سرگرمیاں ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں مصنوعی ذہانت پر مشتمل پروگرام تیار کرنے میں استعمال کیا جائے گا ۔