امریکی کاپیٹو شخص 38منٹ 15سیکنڈمیں 32برگر کھاگیا
امریکا کے پیٹو شخص نے 32 برگر 38 منٹ میں چٹ کردئیے ۔
نیویارک (نیٹ نیوز)دنیا میں کئی افراد کھانے پینے کے بے حد شوقین ہیں اور چٹ پٹے کھانے شوق سے کھاتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پروائرل ہونیوالی ویڈیو میں نظر آنیوالے امریکی شخص کو اگر ہم پیٹو کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا جس نے ہزاروں کیلوریز والے درجنوں برگر منٹوں میں چٹ کردیئے ۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے جوئے چیسٹ نیٹ نامی شخص نے ایک دو نہیں بلکہ پورے 32 برگر صرف 38 منٹ اور 15سیکنڈ میں کھانے کا شاندار مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔