کوروناسے بچاؤ کیلئے جینز 2یا3بار پہن کر دھونے کا مشورہ

کوروناسے بچاؤ کیلئے جینز 2یا3بار پہن کر دھونے کا مشورہ

کورونا وائرس کے خوف سے اب لوگ جینز جیسے ملبوسات کے بارے میں بھی اس وسوسے کا شکار ہیں کہ آیا اسے ہر بار پہننے کے بعد دھونا چاہئے یا نہیں

دبئی(نیٹ نیوز)اس وسوسے کا جواب اب ماہر ڈاکٹر نے دے دیا ہے ۔دبئی میں کام کرنے والے ڈاکٹر شیام راج موہن نے بتایا ہے کہ کپڑوں کی دھلائی کے حوالے سے ہمیں اپنے معمول کو برقرار رکھنا چاہئے ، جینز کی پینٹ کو 2 سے 3 بار پہننے کے بعد دھو لیا جائے تو کافی ہے ۔ اگر آپ کے پاس پانی اور صابن موجود نہیں ہے تو ایسی صورت میں ہاتھوں کی صفائی کیلئے سینی ٹائزر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں