انسان ایک گھنٹے میں اوسطاً 16بار چہرے کو چھونے کا عادی
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک انسان اپنے چہرے کو ایک گھنٹے میں اوسطاً 16 بار چھوتا ہے ۔
سڈنی (نیٹ نیوز)اب کورونا وائرس کے باعث ماہرین مسلسل ہاتھوں کی صفائی اور انہیں چہرے سے دور رکھنے کی تاکید کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نقصان سے محفوظ رہنے کیلئے ہاتھ دھونے کی عادت ڈالنی چاہئے ، ہاتھ دھونے کے فائدہ بھی اسی وقت ہوگا جب ہاتھ دھونے میں کم از کم 20 سیکنڈ کا وقت صرف کیا جائے ۔آسٹریلیا میں ہونیوالی تحقیق کے مطابق چہرے کو ہاتھ لگانا غیرارادی حرکت ہوتی ہے اس کیلئے احتیاطی تدابیر ہی بہترین حل ہے ۔