’’الیومیناتی‘‘نامی گیم میں نائن الیون اور کورونا وائرس کی پیش گوئی

’’الیومیناتی‘‘نامی گیم میں نائن الیون اور کورونا وائرس کی پیش گوئی

الیومیناتی ایک کارڈ گیم کا نام ہے جس کے بارے میںنظریہ سازوں کا کہنا ہے

نیویارک(نیٹ نیوز )الیومیناتی ایک کارڈ گیم کا نام ہے جس کے بارے میںنظریہ سازوں کا کہنا ہے کہ 1994 میں لانچ کی گئی اس گیم میں نائن الیون، لاس ویگاس شوٹنگ اور کورونا وائرس کی پیش گوئیاں کی گئی تھیں جو بالکل درست ثابت ہوئیں۔ ان گیم کے ایک کارڈ پر ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے آگ کے شعلے نکل رہے ہوتے ہیں۔ایک اور کارڈ کا نام ’’ایپی ڈیمک‘‘ یعنی وبا ہے اوراس پر قرنطینہ بھی لکھا ہوا ہے ۔ نظریہ سازوں کا کہنا ہے کہ اس گیم کے کارڈز پر آئندہ مستقبل میں ہونے والے واقعات کے متعلق بھی پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں