وائی فائی سگنلز سے سمارٹ موبائل فون کوچارج کرناممکن
میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے گریفین استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا تجرباتی آلہ ایجاد کرلیا ہے
میری لینڈ(نیٹ نیوز) جو وائی فائی سگنلز جذب کرکے بجلی بنا سکتا ہے ۔وائی فائی سگنلز’’ٹیرا ہرٹز ریکٹی فائر‘‘نامی آلے میں سے بغیر کسی رکاوٹ کے گزر کر سمارٹ فون یا سمارٹ ڈیوائس کے انٹینا تک پہنچتے ہیں لیکن گزرنے کے دوران ہی اس آلے میں موجود گریفین کے الیکٹرونز میں اپنی توانائی کا کچھ حصہ منتقل کرجاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک خاص سمت میں ڈائریکٹ کرنٹ کے طور پر بہنے لگتے ہیں جس سے چارجنگ ہوسکتی ہے ۔