سپر مارکیٹس کا اشیا فراہم کرنے کیلئے ربورٹس کا استعمال
امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک سپر مارکیٹ میں روزمرہ کے سامان کو ڈیلیور کرنے کے لیے ربورٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے
واشنگٹن(نیٹ نیوز)سپر مارکیٹ روز مرہ کی اشیا لوگوں تک پہنچانے کے لیے گزشتہ دو ہفتوں سے ربورٹس کا استعمال کر رہی ہے ۔سپر مارکیٹ کی جانب سے دن بھر میں محدود قریبی مقامات پر 10 سے 15 ڈیلیوریز کی جاتی ہیں۔اس حوالے سے سپر مارکیٹ کی سربراہ کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے خوف سے بے شمار لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے خود سے روز مرہ سامان کی ڈیلیوریز کے بارے میں سوچا۔انہوں نے کہا کہ اس سے سماجی دوری بھی رہتی ہے اور لوگوں کی ضروریات بھی پوری ہو جاتی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ شہری جہاں تک ممکن ہو سکے وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور روبوٹ کے ذریعے اشیا منگوانے کو ترجیح دیں۔