شیرکھانے کی تلاش کرتے ہوئے سکول میں گھس گیا

شیرکھانے کی تلاش کرتے ہوئے سکول میں گھس گیا

بھارتی ریاست گجرات میں ایک شیر کھانے کی تلاش میں سکول کی عمارت میں داخل ہوگیا

گاندھی نگر (نیٹ نیوز) حکام کا کہنا ہے شیر جنگل سے ایک بچھڑے کو پکڑنے کیلئے اس کے پیچھے پیچھے گاؤں میں داخل ہوگیا اور جب بچھڑے کے مالک نے اسے بھگانے کی کوشش کی تو وہ سکول کی عمارت میں گھس گیا۔وائلڈ لائف اہلکاروں نے دروازے کے باہر پنجرہ رکھ کر شیر کو متوجہ کرنے کی کوشش کی تاہم شیر سیڑھیاں چڑھ کر سکول کی دوسری منزل پر چلا گیا۔بعد ازاں بے ہوشی کا انجکشن فائر کر کے اسے بے ہوش کیا گیا اور پنجرے میں ڈالاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں