نیلی سبز الجی کے پیوند سے زخموں کو مندمل کرنیکا تجربہ کامیاب
اگر زخم بھرنے والی پٹیوں میں سبز نیلی الجی کو شامل کرلیا جائے تو دیرینہ زخم تیزی سے مندمل ہوسکتے ہیں۔
بیجنگ(نیٹ نیوز)اس ضمن میں جلد پر لگانے کا ایک پیوند بنایا گیا ہے جس پرسبز اور نیلی الجی کو زندہ رکھا گیا اور جب چوہوں پر اسے آزمایا گیا تو اس کے دیرینہ زخم اور جلد ٹھیک نہ ہونے والے ناسور بہت جلدی ٹھیک ہوگئے ۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ پیوند ذیابیطس کے مریضوں کو ٹھیک کرنے میں مدد دے سکتاہے ،اگلے مرحلے میں اسے انسانوں پر آزمایا جائیگا اور امید ہے کہ زخم جلدبھرنے میں بہت مدد مل سکے گی۔