31سینٹی میٹر لمبی تھوتھنی والی بورزوئی ہاؤنڈ نسل کی کتیا
روس میں موجود بورزوئی ہاؤنڈ نسل کی ایک کتیاکو اپنی 31انچ لمبی تھوتھنی کی وجہ سے شہرت مل رہی ہے ۔روس کے شہررچمنڈ ورجینیا میں موجود ایرس نامی یہ سفیدکتیاسوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہورہی ہے
ماسکو (نیٹ نیوز)اس کی مالکن للی کمبوریناس روزانہ اس کی نئی تصویر شیئرکرتی ہیں ۔للی کا کہناہے کہ بورزوئی ہاؤنڈ نسل کے کتوں کی تھوتھنی دیگر کتوں سے لمبی ہوتی ہے تاہم ایرس کی تھوتھنی بیماری کی وجہ سے مزید لمبی ہوگئی اوراس کی یہ خامی اس کی شہرت کاباعث بنی ۔ایرس کی لمبائی 4فٹ 9انچ ہے جس میں 12.2انچ صرف تھوتھنی ہے ۔