روسی پولیس اہلکاروں نے بطخ اور اسکے بچوں کو سڑک پار کرادی

روسی پولیس اہلکاروں نے بطخ اور اسکے بچوں کو سڑک پار کرادی

روس میں بطخ اور اس کے بچوں کو سڑک پار کروانے کیلئے پولیس اہلکار مدد کو آگئے اور پورے پروٹوکول کے ساتھ انہیں سڑک پار کروائی

ماسکو(نیٹ نیوز) مہذب معاشروں میں انسان کے بجائے جانور بھی سڑک کراس کرتے دکھائی دیں تو ٹریفک رک جاتی ہے ،ایساہی ایک نظارہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں دیکھنے کو ملا جہاں بطخ اور اس کے بچوں کو بحفاظت روڈ کراس کرانے کیلئے پولیس والے مدد کو آگئے ۔بطخ اوراس کے بچوں کو روڈ کراس کرانے کیلئے پولیس اہلکار وں نے پورا پروٹوکول دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہورہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں