توند کی چربی بڑھانے کا باعث بننے والی عام چیزیں

 توند کی چربی بڑھانے کا باعث بننے والی عام چیزیں

کسی کو بھی توند کا نکلنا پسند نہیں ،چند عام سی چیزیں توند کی چربی بڑھانے کا باعث بنتی ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)زیادہ میٹھی غذائیں اور مشروبات بھی توند کی چربی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ ٹرانس فیٹ چکنائی یا چربی کی سب سے نقصان دہ قسم ہے جو عام طور پر فاسٹ فوڈ، کیک، بیکری کی دیگر اشیا، فروزن پیزا، بسکٹ اور کافی کریمر وغیرہ میں ہوتا ہے کچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق چربی کی یہ قسم توند میں اضافی چربی بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے ۔اگر غذا میں پروٹین کی مقدار کم ہو تو طویل المیعاد بنیادوں پر توند کی چربی میں اضافے کا امکان ہوتا ہے ۔متعدد تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ جو لوگ زیادہ مقدار میں پروٹین کا استعمال کرتے ہیں ان میں پیٹ اور کمر کے ارد گرد اضافی چربی کا امکان بھی کم ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں