موت کے 10ماہ بعد باپ کا بیٹی کو پیغام ،خصوصی ہدایات دیں
فلپائن میں باپ کی موت کے 10ماہ بعد ملنے والے پیغام نے بیٹی کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا
منیلا (نیٹ نیوز)ایلیسامینڈوزا کو اپنے والدکی طرف سے ایک شیڈول ای میل موصول ہوئی جبکہ اس کے والد 10ماہ قبل گردوں کی دائمی بیماری کی وجہ سے انتقال کرچکے تھے ۔ای میل میں لکھاتھاکہ ہماری شادی کی سالگرہ کے دن اپنی والدہ کو اپنی پسند کے کسی ریسٹورنٹ میں لے جانا یا کھانا آرڈر دے کر گھر منگوا لینا اور پھول والے سے پھول لے آنا اسے میں نے ایڈوانس ادائیگی کردی تھی ۔الیسیا نے اپنی ماں کو ان ہدایات کے بارے میں بتایا تو وہ دکھی ہونے کے باوجودخوشگوارحیرت میں مبتلا ہوگئیں۔