25 منزلہ سونے سے بنا ہوا ہوٹل ،ہر چیز کا رنگ سنہری
ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں دنیا کا پہلا سونے کا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جو 25 منزلوں پر مشتمل ہے ،اس پُر تعیش ہوٹل میں گولڈ پلیٹڈ ٹائلز کا استعمال ہوا ہے
ہنوئی(نیٹ نیوز) پہلے سونے کا ذکر صرف زیورات کی حد تک محدود تھا لیکن اب یہ در و دیوار تک بھی پہنچ گیا ہے ،ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل کی الیکٹرانک سیڑھیوں پر 24 قیراط کے سونے کی پلیٹ چڑھائی گئی ہے جبکہ 5 ہزار سکوائر میٹر پر سنہری ٹائلز لگی ہوئی ہیں، 25 منزلہ اس عمارت کے اندرونی حصوں پر بھی سنہری اشیا سے سجاوٹ کی گئی ہے ۔اس ہوٹل میں موجودہر چیز سنہری رنگ میں چمک رہی ہے ۔