ہسپانوی شہری کا297 گھنٹے سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ

ہسپانوی شہری کا297 گھنٹے سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ

سپین میں ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے لگاتار 297 گھنٹے ورزش میں استعمال کی جانے والی سٹیشنری سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

میڈرڈ(نیٹ نیوز)ہسپانوی شہری نے 297 گھنٹے سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا،بین مائلز نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر سٹیشنری بائیک (جسے عام طور پر ورزش کرتے وقت استعمال کیا جاتا ہے ) لگاتار 297 گھنٹے چلا کر سب کو حیران کردیا۔بین مائلز کا کہنا ہے کہ وہ ماحول سے متعلق آگاہی پھیلانا چاہتے ہیں اس کے لیے انہوں نے ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے سٹیٹک سائیکل کو 12 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ ریکارڈ قائم کرنے میں 12 دن اور 9 گھنٹے لگے جب کہ اس دوران وہ ہر 5 گھنٹے بعد 20 منٹ کا وقفہ لیتے تھے تاکہ وہ اپنے کپڑے بدل سکیں یا تھوڑا آرام کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں