لاک ڈاؤن کے دوران ماحول دوست کووڈ19گاڑی تیار
ایک عراقی انجینئر نے ماحول دوست گاڑی تیار کرلی ہے
بغداد (نیٹ نیوز)عراق سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئر نے کورونا لاک ڈاؤن کو کارآمد بنانے کی ٹھانی اور اپنا ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ماحول دوست گاڑی تیار کرلی جسے کووڈ 19کا نام دیدیا۔ اس گاڑی کی ساری تیاری میں انجینئر نے چیزیں مقامی طور پر تیار کیں اور گاڑی مکمل کرنے کے بعد اس کی آزمائشی ڈرائیو بھی کرلی ۔سوشل میڈیا پراس گاڑی کی تیاری کے حوالے سے انجینئر کی شیئر کردہ ویڈیو کو صارفین بے حد پسند کررہے ہیں اور کئی نے انجینئر کو اس گاڑی کو کمرشل کرکے پیسے کمانے کا مشورہ بھی دیاہے ۔