پار ک میں سیر کیلئے گئی امریکی خاتون کوریت سے ہیرا مل گیا

پار ک میں سیر کیلئے گئی امریکی خاتون کوریت سے ہیرا مل گیا

گدڑی میں لعل ہونے کی کہاوت کے مصداق ایک امریکی خاتون کو ریت میں سے قیمتی ہیرا مل گیا۔56 سالہ بیٹریس واٹ کنز اپنی بیٹی اور نواسی کے ہمراہ امریکی ریاست ارکنساس میں ڈائمنڈ سٹیٹ پارک پہنچیں

نیویارک (نیٹ نیوز) گدڑی میں لعل ہونے کی کہاوت کے مصداق ایک امریکی خاتون کو ریت میں سے قیمتی ہیرا مل گیا۔56 سالہ بیٹریس واٹ کنز اپنی بیٹی اور نواسی کے ہمراہ امریکی ریاست ارکنساس میں ڈائمنڈ سٹیٹ پارک پہنچیں ۔ یہ پارک ساڑھے 37 ایکڑ کے علاقے پر محیط ہے اور نابود ہوجانے والی ایسی آتش فشانی زمین پر پھیلا ہوا ہے جہاں ہیرے بھی پائے جاتے تھے ۔ بیٹریس واٹ کنز نے بتایا کہ وہ ہیروں کو تلاش کیلئے پارک کے مرکز میں ریت کو الٹ پلٹ رہی تھی کہ اسے کچھ چمکتا ہوا نظر آیا جسے اٹھا کر اس نے جیب میں رکھ لیااور وہ ایک قیمتی ہیراتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں