طیارے کے اندر برسات،مسافروں نے چھتریاں نکال لیں

طیارے کے اندر برسات،مسافروں نے چھتریاں نکال لیں

روس میں طیارے کے اندر بن بادل برسات نے مسافروں کو چھتریاں نکالنے پر مجبور کردیا۔ روسی ایئرلائن کے طیارے میں دوران پرواز چھت سے پانی ٹپکنے پر کچھ مسافر وں نے چھتریاں نکالیں جب کہ کچھ مسافر اس پانی میں بھیگتے رہے

ماسکو(آئی این پی)مسافروں کی چھتری پکڑے ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایئر لائن حکام نے واقعہ کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔سوشل میڈیا پر اب تک ہزاروں افراد یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصرے کرنے میں مصروف ہیں ۔ایک صارف کا کہناتھاکہ گرمی سے ستائے لوگ روسی طیارے میں سفرکرکے بارش کا لطف اٹھائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں