35 سال پرانی ویڈیو گیم 2 کروڑ روپے میں نیلام ہوگئی

35 سال پرانی ویڈیو گیم 2 کروڑ روپے میں نیلام ہوگئی

آج سے 35سال پہلے 1985میں بنائی گئی مشہور ویڈیوگیم ’’سپرماریوبرادرز‘‘کو ایک شخص نے آن لائن نیلامی میں ایک لاکھ 14ہزار امریکی ڈالرز (تقریباً2کروڑ روپے پاکستانی)میں خریدلیا

نیویارک (نیٹ نیوز)اس گیم کی ایک اوریجنل ڈبہ بند کاپی آج تک ایک امریکی شہری کے پاس محفوظ تھی جسے اس نے ڈیلاس کے ہیری ٹیج آکشنز میں نیلامی کیلئے رکھا ہوا تھا۔واضح رہے کہ ’’سپرماریو برادرز‘‘گیم کو ’’ماریو بروس‘‘بھی کہا جاتا ہے ،یہ اپنے وقت کی مقبول ترین ویڈیو گیم تھی جس کے اب تک کئی نت نئے ورژن سامنے آچکے ہیں بلکہ اس پر فلم بھی بن چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں