کینگروز نے آسٹریلیا میں فٹبال گراؤنڈ پر قبضہ کرلیا

کینگروز نے آسٹریلیا میں فٹبال گراؤنڈ پر قبضہ کرلیا

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کچھ کینگروز ایک فٹ بال گراؤنڈ میں بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں

کینبرا(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کچھ کینگروز ایک فٹ بال گراؤنڈ میں بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں ،یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر میر مبولا میں پیش آیاجب فٹبال میچ کے دوران کئی کینگروز میدان میں داخل ہوگئے اور کھلاڑیوں کو باہر کرکے خود گراؤنڈ پرقبضہ کرلیا ۔وہاں میچ دیکھنے کیلئے موجود ایک تماشائی نے ویڈیو بنالی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ۔ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھ لیا ہے اور اکثر نے ان شرارتی کینگروز کی بدمعاشی پر دلچسپ تبصرے بھی کئے ہیں اورکئی صارفین نے انہیں فٹبال کے شوقین کینگروز کا خطاب دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں