کار ریس دیکھنے کیلئے مداحوں نے کرینز کرائے پر لے لیں

کار ریس دیکھنے کیلئے مداحوں نے کرینز کرائے پر لے لیں

کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا کا تمام تر نظام متاثر ہے تو وہیں سپورٹس کی سرگرمیاں بھی بے حد متاثر ہوئی ہیں

لبلن(نیٹ نیوز)کار ریس دیکھنے کیلئے مداحوں نے کرینز کرائے پر لے لیں،ریس کے مداحوں نے سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ریس دیکھنے کیلئے ایک الگ ہی حکمت عملی اپنائی۔پولش شہر لبلن میں کار ریس کے مداحوں نے21کرینیں کرائے پر لے لیں۔مداحوں نے کرینوں پر بیٹھ کر کار ریس دیکھی اور اپنے پسندیدہ ڈرائیوروں کو سپورٹ بھی کیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے ارینا میں صرف 25 فیصد مداحوں کو بیٹھنے کی اجازت تھی اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ریس دیکھنے کیلئے کرینیں کرائے پر لیں۔سوشل میڈیا پر یہ تصاویر خوب وائرل ہوئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے مداح آسمان کی اونچائیوں میں کرین پر بیٹھے کار ریس انجوائے کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں