چڑیا کیلئے گاؤں کی سٹریٹ لائٹس ایک ماہ سے بند
ایک پرندے اور اس کے بچوں کیلئے ایک ماہ تک سٹریٹ لائٹس بند کرنے کا دلچسپ واقعہ بھارت میں پیش آیا
تامل ناڈو(نیٹ نیوز)تامل ناڈو کے ضلع شیوا گنگائی کے دیہات پوتا کُڑی میں مرکزی کھمبے کے سوئچ بورڈ پر ایک چڑیا نے گھونسلہ بنادیا اور اس پر انڈے د ئیے اگر بجلی جلائی جاتی تو اس سے چڑیا کے بچے روشنی یا کرنٹ سے متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ مقامی طالبعلم کاروپو راجہ نے اہلِ علاقہ سے درخواست کی کہ اس وقت تک روشنیوں کو بند رکھا جائے جب تک انڈے سے بچے برآمد نہ ہوجائیں ،طالبعلموں نے سوشل میڈیا پر بھی مہم چلائی ،آخر کار دیہات میں موجود 100 گھرانے اس پر راضی ہوگئے ۔اس کے بعد مسلسل 35 روز تک گاؤں کی سٹریٹ لائٹس بند رہیں اس عرصے میں انڈوں سے بچے برآمد ہوگئے لیکن اب بھی ان بچوں کے بڑا ہونے کا انتظار کیا جائے گا اور ان کے گھونسلہ چھوڑتے ہی سوئچ بورڈ آن کردیا جائے گا۔