ایل ای ڈی ٹیکنالوجی فیس ماسک کابھی حصہ بن گئی
امریکی خاتون فیشن ڈیزائنر چیلسیا کلوکاس نے ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک جدید ماسک تیار کیا ہے
لاس اینجلس (نیٹ نیوز) فیشن ڈیزائنر کا کاروبارکورونا وائرس سے بے حد متاثر ہوا تھا ایسے وقت میں انہوں نے ایل ای ڈی کی مدد سے دو تہوں والا ایک خاص ماسک تیار کرلیا جسے صاف کرنے کے ساتھ ساتھ چارج بھی کیا جا سکتا ہے ،اس ماسک کی خاص بات یہ ہے کہ آپ اس پر اپنی مرضی کے مطابق پیغام لکھ سکتے ہیں جو ایل ای ڈی کی وجہ سے ماسک پر جگمگاتا ہے ۔اس ماسک کو ایپ سے کنیکٹ کیا جاتا ہے جو اس پر پیغام لکھنے میں مددگار ہے ۔