3منٹ میں ایک ہزار116گرام نوڈلز کھانے کا گنیز ریکارڈ
ایک امریکی شخص نے ایک ہزار116 گرام نوڈلز سے بھرا پیالہ 3 منٹ میں چٹ کرکے گنیز ریکارڈ قائم کردیا
واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکا سے تعلق رکھنے والے جیرمی لینگ نامی شخص نے جاپان کی روایتی نوڈلز کی ڈش کھا کر ریکارڈ بنانے کی ٹھانی اور صرف 3منٹ میں ایک ہزار 116گرام مزیدار نوڈلز سے بھرا پیالہ چٹ کر کے گنیز ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ریکارڈ کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور ریکارڈ ہولڈرشخص کی خوب تعریف کی ۔کئی منچلے صارفین نے جیرمی لینگ کے نوڈلز کھانے کے انداز پر خوبصورت اندازمیں مزاحیہ تبصرے بھی کئے ہیں ۔