فرانس کے لوینڈر فیلڈز فوٹوگرافروں کیلئے ’’جنت ‘‘بن گئے
لوینڈرکاسنی رنگ کا ایک خوبصورت پھول ہے جس کی 47اقسام دنیا کے مختلف مقامات پر پائی جاتی ہیں تاہم فرانس کے لیونڈر فیلڈز موسم گرما میں فوٹو گرافی کے شوقین افرادکیلئے کسی جنت سے کم نہیں
پیرس (نیٹ نیوز)ان پھولوں کی پگڈنڈیوں کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے مسحور کُن وادی کی سیر فوٹوگرافرزکو عکس بندی کا موقع فراہم کرتی ہے ۔لوینڈر ان پھولوں میں سے ہے جس کی کاشت کھیتوں کی شکل میں کی جاتی ہے اور اس کے مسحور کن نظارے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیتے ہیں ۔لوینڈر اپنے خاص قسم کے رنگ کی بدولت فضا کو سحر انگیز بنانے کی قدرتی صلاحیت کا حامل پھول ہے ۔