پانی کو ایک منٹ میں صاف کرنیوالی الٹراوائلٹ بوتل

پانی کو ایک منٹ میں صاف کرنیوالی الٹراوائلٹ بوتل

تصور کیجئے ایک ایسی شفاف بوتل کا جس میں پانی بھرتے ہی ازخود ایک منٹ میں جراثیم سے پاک ہوجاتا ہے

ہانگ کانگ(نیٹ نیوز) دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شفاف بوتل کو اندھیرے میں بطور ٹارچ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ دوران سفر آئی یو وی آئی’ ایک بہترین معاون ثابت ہوتے ہوئے بوتل کے پانی کو صرف 60 سیکنڈ میں جراثیم سے پاک کرسکتی ہے ۔ اس میں الٹروائلٹ ایل ای ڈی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے ۔ ضرورت پڑنے پر اس بوتل کو ٹارچ، سگنل لائٹ یا کسی کو اشارے سے مدد کیلئے بلانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اسی بوتل کے ساتھ چارج کرنے والا پاور بینک بھی شامل ہے ،آئی یو وی آئی میں کوئی بٹن نہیں لگا بلکہ اس میں ٹچ سینسر نصب ہے ۔ فی الحال یہ ایجاد انٹرنیٹ کراؤڈ فنڈنگ سے گزررہی ہے اور 65 یورو میں ایک چارجر، ایک بوتل اور ایک اڈاپٹر خریدا جاسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں